ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاسن سے شراونا بیلگولا کے درمیان خصوصی ٹرین، ایک لاکھ سے زائد مسافرین نے استفادہ کیا

ہاسن سے شراونا بیلگولا کے درمیان خصوصی ٹرین، ایک لاکھ سے زائد مسافرین نے استفادہ کیا

Thu, 01 Mar 2018 01:34:42    S.O. News Service

میسورو۔ 28فروری (ایس او نیوز؍یواین آئی) ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی جانب سے حال ہی میں اختتام پذیر مہا ماستاکابھیشیکھاکے دوران ہاسن سے شراون بیلاگولہ کے درمیان چلائی گئی خصوصی ٹرینوں سے ایک لاکھ سے زائد مسافرین نے استفادہ کیا۔ ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے پریس ریلیز کے مطابق ہاسن اسٹیشن سے 1,09,257 مسافرین نے اس ٹرین سے استفادہ کیا۔ 7تا 26فروری ریلوے کو ان خصوصی خدمات سے 45,71,591 روپے کی آمدنی ہوئی۔ا یس جی یتیش سینئر ڈیویژنل کمرشیل منیجر نے کہا کہ یہ 8خصوصی ٹرینوں کے جوڑے ہاسن تا یشونت پور براہ شراونا بیلا گولہ چلائے گئے میراج تا ہاسن ایک طویل مسافتی خصوصی ٹرین بھی چلائی گئی جب کہ گجرات کے واتواسے میسورو کے درمیان ایک فل ٹیرف ٹرین کی بھی بکنگ کی گئی۔


Share: